این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

0
0

ممبئی،//نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) این سی پی (ایس پی) نے جمعرات کو اپنا منشور جاری کیا، جس میں اس نے خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے منشور میں ذات پات کی مردم شماری کی بھی حمایت کی اور کسانوں کی بہبود، اپرنٹس شپ کے حقوق کے لیے ایک الگ کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ’شپتھ نامہ’ کے عنوان سے جاری منشور میں، این سی پی (ایس پی) نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی)، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اوردیگر قوانین میں آئینی اصولوں کے ساتھ تبدیلی کی تجویز دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ سینئر لیڈر شرد پوار کی قیادت والی پارٹی نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی حمایت کرتی ہے اور ‘ایک قوم، ایک انتخاب’ کے خیال کو مسترد کرتی ہے۔

منشور میں کہا گیا کہ پارٹی ریاستی اور مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے، بجلی کی فراہمی کا معائنہ کرنے اور آئینی ترامیم کو لاگو کرنے کا بھی وعدہ کرتی ہے۔

این سی پی (ایس پی) کے صدر جینت پاٹل نے کہا کہ ان کی پارٹی ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد بڑھانے کے لئے آئینی ترمیم کا مطالبہ کرے گی اور اور سرکاری شعبوں میں کنٹریکٹ لیبر پر پابندی لگائے گی۔ قانونی طورپر کنٹریکٹ ورکرز کے مراعات کا تحفظ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کو مرکز میں آنے کا موقع ملا تو وہ گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو "انسانی چہرہ” دے گی۔ انہوں نے کہا، ’’ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں 500 روپے رکھی جائیں گی اور اگر ضرورت پڑی تو حکومت کی طرف سے سبسڈی دی جائے گی۔ پٹرول، ڈیزل ٹیکسوں کی تشکیل نو کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا