این جی او، اینٹی کرائم بیورو نے پرینکا ڈوگرہ کو مبارکباد دی

0
0

لازوال ڈیسک
بشنہ //این جی او، اینٹی کرائم بیورو کے اراکین نے چیئرمین شام لال گپتا کی قیادت میں آج پرینکا ڈوگرہ کو مس آئیکونک انڈیا 2024 کا خطاب جیتنے پر مبارکباد دی۔این جی او کے ریاستی صدر ساحل گپتا نے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور انہیں مس آئیکونک انڈیا 2024 کا خطاب جیتنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ یہ خاندان کے ارکان کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے بھی فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے لڑکی کے خاندان والوں کی تعریف کی جنہوں نے مشہور پلیٹ فارم یعنی مس آئیکونک انڈیا 2024 میں اس کی نمائندگی کرنے کے لیے اپنی حمایت اور حوصلہ افزائی کی۔گپتا کے ساتھ اے ایس آئی نریش ڈگرا اور دیگر ساتھی بھی تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا