این ایچ پی سی سیوا -II پاور سٹیشن پرسوچھتا پکھواڑہ جاری

0
0

اسٹریٹ ڈرامہ کے ذریعے مقامی لوگوں میں پلاسٹک کے واحد استعمال کے بار ے میں بیداری پیدا کی
لازوال ڈیسک
این ایچ پی سی سیوا -II پاور سٹیشن پرسوچھتا پکھواڑے کے تحت جی ایس ایس سکول، ہٹ کے ذریعے اسٹریٹ ڈرامہ کے ذریعے مقامی لوگوں میں پلاسٹک اور کاغذ/کپڑے/جوٹ کے واحد استعمال کے بارے میں عام بیداری پیدا کی۔اس دوران لوگوں کو سنگل یوز پلاسٹک کے نقصانات اور کاغذ/کپڑے/جوٹ سے بنے تھیلوں کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔اس اسٹریٹ ڈرامے میں بتایا گیا کہ پلاسٹک کس طرح ماحولیات، انسانوں اور جانوروں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک سے بنے تھیلوں کو نہ تو دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے تلف کیا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس کاغذ/جوٹ/کپڑے سے بنے تھیلوں کو بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے اور اسے تلف بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح ماحول کو آلودہ ہونے سے بھی بچایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر پاور سٹیشن کے سربراہ، شری مدن لال شرما نے سب سے اپیل کی کہ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے تھیلوں کے بجائے، ہمیں بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگ جیسے کاغذ/کپڑے/جوٹ کے تھیلوں کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ ہم مستقبل میں اپنے ماحول کی حفاظت کر سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا