پروگرام کے تحت عوامی مقامات پر صفائی مہم شروع کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍این ایچ پی سی سیوا-II پاور اسٹیشن، مشکا جموںو کشمیرمیں سوچھتا پکھواڑہ2024 کے تحت عوامی مقامات کی صفائی کو ترجیح کے طور پر لیا گیا تھا۔ اس سوچھتا پکھواڑے کے دوران عملہ کی جانب سے عوامی مقامات جیسے پارکس، بس اسٹینڈز، اسپتالوں، بازاروں، عبادت گاہوں وغیرہ کی صفائی پر خصوصی توجہ دی گئی۔اس موقع پر ہیڈ آف پاور اسٹیشن مدن لال شرما نے کہا کہ صفائی نہ صرف ہماری کمیونٹی کی صحت کے لیے اہم ہے بلکہ یہ ہمارے ماحول کو محفوظ اور صاف رکھنے میں بھی مددگار ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم صفائی کو ترجیح دیں اور اپنے عوامی مقامات کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالیں۔وہیںسوچھتا پکھواڑے کے دوران سیوا-II پاور اسٹیشن کے ملازمین نے مذکورہ عوامی مقامات کی صفائی کا کام منظم طریقے سے اٹھایا اور مقامی کمیونٹی کو صفائی کی اہمیت کو سمجھانے کی کوشش کی۔