این ایچ پی سی۔سیوا۔IIپاوراسٹیشن نے سواچھتا پھگواڑہ 2024-منایا

0
0

اسکول کے کیمپس میں لڑکیوں کے لیے سینیٹری پیڈ کے استعمال اور ضائع کرنے پر ایک لیکچر کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍وزارت بجلی، حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق، سیواII-پاور سٹیشن، مشکا، جموںوکمشیرمیں ’’سوچھتا پکھواڑا-2024‘‘ کے تحت سیواII-پاور سٹیشن کی طرف سے دس سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کے لیے ’’حیض کی صفائی‘‘پر ایک اہم لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول، ہٹ کے سکول میں ڈاکٹر سیما چودھری،نے تمام موجود طالبات کو بتایا کہ سینیٹری پیڈز کا استعمال ہماری صحت اور صفائی کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ ہمیں صاف اور محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
محفوظ استعمال کے ساتھ ساتھ سینیٹری پیڈز کو صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانا بھی انتہائی ضروری ہے۔ ہمیں نیپکن کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا چاہیے، تاکہ ہمارے ماحول اور صحت پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ سیوا II پاور اسٹیشن کے ڈاکٹر راکیش کمار چنتن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس موقع پر موجود تمام طالبات میں پاور اسٹیشن کی جانب سے سینیٹری پیڈ بھی تقسیم کیے گئے۔اس لیکچر کا مقصد معاشرے میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے مثبت تبدیلی لانا ہے، تاکہ ہمارے معاشرے کی خواتین کی صحت اور خوشحالی کو بہتر بنایا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا