لیتہ پورہ جا کر جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم ہند کو رپورٹ پیش کرئینگے
لازوال ڈیسک
نئی دہلیقومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کا 12رکنی وفد جمعہ کے روز سرینگر کے ہنگامی دورے پر آرہاہے۔ معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے لیتہ پورہ فدائین حملے کی تحقیقات کرئے گی اور پھر وزیر اعظم ہند کے دفتر کو رپورٹ پیش کرئے گی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )کا 12رکنی وفد آج سرینگر وارد ہور ہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے لیتہ پورہ فدائین حملے کی تحقیقات این آئی اے کے ذریعے کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سینئر آفیسران کا ایک وفد سرینگر پہنچ کر لیتہ پورہ کا دورہ کرئے گا اور وہاں سے مکمل رپورٹ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم ہند کو اس سلسلے میں آگاہ کیا جائے گا۔