اینٹی کرپشن بیورو نے ولیج لیول ورکر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچا

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ولیج لیول ورکر بلاک ویلگام کپواڑہ کو 20ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) میں ککروسہ کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے شہری نے فون پر شکایت درج کی کہ ولیج لیول ورکر (پی ایم اے وائی‘کے تحت آخری قسط جاری کرنے کی خاطر 20ہزار روپیہ کی رشوت طلب کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ غریب شخص ہے اور بلاک ڈیلوپمنٹ آفیسر ویلگام نے پی ایم اے وائی کے تحت کیس منظور کیا تھا۔
موصوف ترجمان کے مطابق شکایت کنندہ کو متعلقہ محکمہ سے پہلی قسط میں 50ہزار اور دوسری میں 75ہزار روپیہ بینک کھاتے میں جمع ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شکایت کنندہ کو آخری قسط کے طورپر پچاس ہزارروپیہ فراہم کرنے تھے جس سے رہائشی مکان کی تعمیر کا کام مکمل ہوتا لیکن بی ڈی او آفس ویلگام کا کئی مرتبہ دورہ کرنے کے باوجود بھی پیسے جمع نہیں ہوئے۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ بلاک ولیج لیول ورکر نذیر احمد نے لیت ولعل کا مظاہرہ کیا اور آخری قسط واگزار کرنے کی خاطر 20ہزار روپیہ رشوت طلب کی۔اے سی بی کے مطابق شکایت کنندہ نے اینٹی کرپشن بیورو کے ہیلپ لائن نمبر 9419678060 پر رابط قائم کرکے اس بارے میں جانکاری فراہم کی۔
شکایت موصول ہونے کے بعد اینٹی کرپشن بیورو نے ولیج لیول ورکر کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی رینک کے آفیسر کی سربراہی میں ایک ٹیم نے جال بچھایا جس دوران نذیر احمد نامی ولیج لیول ورکر کو سائل سے 20ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔اے سی بی کے مطابق آزاد گواہوں کی موجودگی میں ولیج لیول ورکر کے قبضے سے 20ہزار روپیہ کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا