ایم پی کھٹانہ نے بانہال، رام بن میں ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا

0
0

متعلقہ آفیسران کو ضروری ہدایات :جاری کاموں کی بروقت تکمیل پر دیا زور
لازوال ڈیسک
رام بن// رکن پارلیمنٹ، راجیہ سبھا، انجنیئر غلام علی کھٹانہ نے آج یہاں ضلع رام بن کے بانہال علاقے کا دورہ کیا اور سیکٹرل افسران اور این ایچ اے آئی کے نمائندوں کی ایک جامع میٹنگ کی صدارت کی۔
وہیںتحصیلدار بانہال امتیاز احمد، ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی اقبال احمد، بی ڈی او بانہال آصف امین، سی ڈی پی او بانہال، پی ڈبلیو ڈی کے اے ای ای، جل شکتی اور پی ڈی ڈی اور مختلف دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ایم پی نے محکمہ دیہی ترقی، جل شکتی، پی ڈبلیو ڈی، سماجی بہبود، پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ محکموں کے ذریعہ چلائے جارہے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تفصیلی جائزہ لیاوہیںمرکزی اسکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ایم پی نے افسران سے لوگوں کو پریشانی سے پاک خدمات فراہم کرنے کی تاکید کی۔
سیکٹرل افسران نے رکن اسمبلی کو رام بن ضلع میں نافذ کیے جانے والے ترقیاتی پروگراموں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کھٹانہ نے ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔وہیں پروجیکٹ وار فیڈ بیک حاصل کرنے کے دوران، انہوں نے افسران سے کہا کہ اگر کوئی رکاوٹیں ہیں تو ان کی نشاندہی کریں اور مقررہ وقت میں مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ضروری اصلاحی اقدامات کریں۔
ایم پی کھٹانہ نے افسران کو تاکید کی کہ وہ جاری کاموں کو بروقت مکمل کرنے اور عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کریں۔ افسران سے لوگوں کے لیے دستیاب رہنے اور ان کے مسائل اور مطالبات کے حقیقی اور بروقت ازالے کو یقینی بنانے کے لیے کہا، انھوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے معیار زندگی کو بڑھانے اور ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔بعد ازاں کئی وفود نے رکن اسمبلی سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ ایم پی نے صبر سے سماعت کی اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کی شکایات کے جلد ازالے کے لیے ہدایات بھی دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا