ایم پی منتخب ہونے کے بعد انجینئرغلام علی کھٹانہ کااولین دورہ راجوری

0
0

جی ایم سی راجوری کی صورت حال کا جائزہ لیا ،بھاجپاکارکنان کیساتھ میٹنگ،عوامی مسائل بھی سنے
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا بننے کے بعد انجینئر چوہدری غلام علی کھٹانہ نے پہلی بار کیا راجوری کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران موصوف نے سب سے پہلے جی ایم سی راجوری پہنچ کر جی ایم سی راجوری کی صورت حال کا جائزہ لیا ۔اس کے بعد ڈاک بنگلو راجوری کے کانفرنس ہال میں بی جے پی کے لیڈران کے ساتھ ایک میٹنگ لی گئی اور میٹنگ کے دوران کچھ عوامی وفود بھی ممبر موصوف سے ملے۔ جس کے بعد ضلع کے آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ لی گئی اور ضلع کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ جموں کشمیر کے لوگوں کی بڑی فکر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا جموں کشمیر کے اندر جو بھی تعمیر و ترقی ہو رہی ہے وہ موجودہ سرکار کی دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر بدلاؤ آیا ہے۔ انہوں نے کہا جموں کشمیر کے اندر جتنی بھی اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں ہیں ان کو یہ ڈر ستا رہا ہے کہ انہوں نے جموں کشمیر کے اندر اپنی سیاسی زمین کھو دی ہے۔ اس لیے وہ بی جے پی کے اوپر الزامات عائد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جموں کشمیر کے اندر موجودہ دور میں جتنی تعمیر و ترقی ہوئی ہے اتنی پچھلے 70 سالوں میں نہیں ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا