ایم پی غلام علی نے محکموں کو سیلاب زدہ جموں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے میں تیزی لانے کی ہدایت کی

0
0

ریونیو، پی ایچ ای، پی ڈبلیو ڈی، اور محکمہ جنگلات نے بحالی کی کوششوں پر رکن پارلیمان کو جانکاری دی
لازوال ڈیسک
جموں نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام کے بعد، سینئر بی جے پی لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ (ایم پی) راجیہ سبھاانجینئرغلام علی کھٹانہ، جموں واپس آئے اور خطے میں حالیہ شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف محکموں کے اہم عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔وہیںریذیڈنسی روڈ پر ایم پی کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں ریونیو، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ، جنگلات اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ کے دوران ایم پی کھٹانہ نے سرکاری انفراسٹرکچر اور نجی املاک دونوں کو پہنچنے والے وسیع نقصان سے نمٹنے کے لیے محکموں کے درمیان فوری کارروائی اور تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے قدرتی آفات کی وجہ سے مقامی آبادی کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بروقت امدادی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
یاد رہے حالیہ بارشوں اور سیلاب نے جموں کے کئی حصوں میں کافی تباہی مچائی ہے۔ اس ضمن میں ایم پی کھٹانہ نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ ہم حالات کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ افراد کو ضروری مدد ملے۔وہیںریونیو ڈپارٹمنٹ، پی ڈبلیو ڈی اور پی ایچ ای کے محکموں کے افسران نے رکن پارلیمنٹ کو تباہ شدہ سڑکوں، پانی کی سپلائی لائنوں اور دیگر ضروری خدمات کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پرمحکمہ جنگلات کو گرین کور کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے اور خطرناک علاقوں میں مزید کٹاو ¿ اور لینڈ سلائیڈنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا