ایم ایچ اے سی اسکول ناگبنی میں دو روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ایم ایچ اے سی اسکول ناگبنی میں 13 اور 14 اکتوبر 2023 کو اساتذہ کے لیے دو روزہ کیپسٹی بلڈنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔واضح رہے یہ پروگرام سی بی پی ڈی اے وی سی اے ای، نئی دہلی کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا جس کا اہتمام اسسٹنٹ ریجنل آفیسر، جموں وکشمیرزون اے-کم-کلسٹر ہیڈ آلوک بیتاب نے کیا تھا۔ یہ پروگرام ایم ایچ اے سی اسکول ناگبنی کے پرنسپل برج موہن کی قیادت میں منعقد ہوا۔وہیں پہلے دن کے لیے خصوصی ریسورس پرسن ششی رتن تھیںجبکہدوسرے دن کے لیے آئی ڈی سونی، ممبر ایل ایم سی تھے۔ اس موقع پر مبصر پنکج کوشک، پرنسپل ایم ایچ ایس ڈی اے وی پبلک اسکول، آر ایس پورہ جموں تھے۔تاہم سیشن کا آغاز پرنسپل کے خطبہ استقبالیہ اور چراغاں سے ہوا۔واضح رہے جموں و کشمیر کے 5 ڈی اے وی اسکولوں کے تقریباً 118 اساتذہ نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا