ایم ایم کالج میں یوم اساتذہ کی تقریب کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک

جموں//گورنمنٹ ایم اے ایم کالج جموں میں یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کی انتھک کاوشوں اور نوجوانوں کے مستقبل کو بنانے میں اساتذہ کے رول پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ایم اے ایم کالج میںیوم اساتذہ کی تقریب زیر صدارت کالج پرنسپل ڈاکٹر اجیت انگرال منعقد کی گئی جبکہ کالج میں زیر تعلیم میوزک ڈپارٹمنٹ کے طلاب نے تقریب میں اپنا نمایاں کردار پیش کیا اس کے علاوہ تقریب میں تقاریر،غزلیں اور گیت بھی پیش کئے گئے اور ان تمام میں اساتذہ کے کردار کی جھلکیاں دیکھنے کو ملیں جبکہ اس موقع پر کالج پرنسپل نے ڈاکٹر رادھا کرشنن کی خالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے طلاب کو ایمانداری اور محنت کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا موصوف نے اس موقع پر اساتذہ کو مبارک بادی پیش کرتے ہوئے طلاب کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر لیاقت جعفری،داکٹر بندو چب،پروفیسر شیوی مہرا،پروفیسر انوپما،پروفیسر کلدیپ رینا،پروفیسر رشو شرما،پروفیسر ریچا گپتا،پروفیسر بھانو پریا،پروفیسر عرفاب عارف،پروفیر کوشل کرن موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا