ایم ایل اے حویلی اعجاز جان نے ضلع ہسپتال پونچھ میں دورے کے دوران سرکاری ملازمین کومتنبہ کیا

0
0

کہا ملازمت کریں یا نجی کاروبار ،غیر حاضر اورکوتاہی کرنے والو کے خلاف کاروائی کی جائے گی

ریاض ملک
پونچھ؍؍ایم ایل اے حویلی اعجاز احمد جان نے اچانک ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہسپتال میں کچھ غیر حاضر ملازمین کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے بعد تمام سرکاری ملازمین کو متنبہ کیا کہ سرکاری ملازم کو پرائیویٹ کاروبار چلانے کی اجازت نہیں ہے

https://x.com/ajazjan

اور نہ ہی اسے پارٹ ٹائم یا کل وقتی ملازم ہونے کے ناطے کہیں اور کام کرنے کی اجازت ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ حکومتی اصول کے خلاف ہے اور اس لئے جو شخص ملازم ہوکر کاروبار کرتاہواپایا جاتا ہے،اس پر قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔ایم ایل اے حویلی اعجاز جان نے ایسے ملازمین کو سختی سے متنبہ کیا کہ نجی کاروبار کریں یا ملازمت کریں ۔انہوںنے کہاکہ غیر حاضر اور کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا