ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد بھی مسافر کو نہیں بچایا جاسکا

0
0

 

یواین آئی
بھوپالمدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایک طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد بھی ایک مسافر کی جان نہیں بچائی جاسکی۔ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق کل شام بینگلورو سے دہلی جانے والے ایئرانڈیا کے طیارے میں سوار بزرگ مسافر جواہر ولی (70)کی حالت اچانک بگڑنے پر طیارے کی بھوپال میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانے کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی۔طیارے کے لینڈ کرتے ہی بیمار مسافر کو ایمبولینس سے پاس کے ہی ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔بتایا جارہاہے کہ بزرگ مسافر کو طیارے کے اندر ہی دل دورہ پڑا تھا،جس کی وجہ سے انہیں بچایا نہیں جاسکا۔جواہر ولی اپنے بھائی کے ساتھ دہلی جارہے تھے ۔یواین آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا