ایمرجنسی حالات میں ضرورت مندوں کو سی پی آرکیسے دیا جائے

0
0

ہیلپ فاﺅنڈیشن ،ہیلپ ہیومنز اور گوردوارہ پربندھک کمپنی کے اشتراک سے سرینگر میں تربیتی پروگرام کا انعقاد
شافیہ گلفام
سرینگرایمرجینسی حالات میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے ہیلپ فاونڈیشن جے اینڈ کے اور ہیلپ ہیومنز نے گرودوارہ پربندھک کمپنی چٹی پادشاہی سرینگر کے اشتراک سے ایک روزہ سی پی آر تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا اور عطیہ کےطور گوردوارہ رعناواری کو ایک فنکشنل اے ای ڈی سونپ دیا۔ اس موقع پر جی پی سی ڈاکٹر ریاض بشیر ایم ڈی ایف اے سی سی آر وی ٹی کے علاوہ پروگرام ڈائریکٹر اور ہیلپ فاونڈیشن کے دیگر ٹیم ممبران بھی موجود تھے۔ اس ایک روزہ سی پی آر تربیتی پروگرام کا مقصد فرسٹ ایڈ یا فوری دیکھ بھال ہے جو کسی شخص کو زخمی یا بیمار ہونے پر فراہم کیا جاتا ہے۔ابتدائی طبی امداد کے بنیادی مقصد میں زندگی کا تحفہ، چوٹ کو مزید خراب ہونے سے روکنا اور صحت یابی میں مدد کرنا شامل ہے۔ سی پی آرکسی ایسے شخص کو زندہ کرتا ہےجو بےہوش ہو یا سانس نہ لے رہا ہو۔ پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والوں کی طرف سے اس بات پر زور دیا گیا کہ سی پی آرایک جان بچانے والی تکنیک ہے اور اسے میڈیکل میں استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ اس ایک روزہ تربیتی پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والوں کو اے ای ڈی سے بھی متعارف کرایا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا