ایل ڈی بی جموں نے نئی دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ کیلئے

0
0

مدعو کیے گئے میتری کارکنوں کے ساتھ بات چیت کی
لازوال ڈیسک
جموں// یوم جمہوریہ کی تقریبات 2024 کے لیے راشٹریہ گوکل مشن کے خصوصی مدعو افراد کے ساتھ آج چیف ایگزیکٹو آفیسر، لائیو اسٹاک ڈیولپمنٹ بورڈ جموں کے دفتر میں ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔وہیںاس تقریب کی میزبانی ڈاکٹر شبھرا شرما، ڈائرکٹر، محکمہ انیمل ہسبنڈری جموں کی نگرانی میں ہوئی۔اس دوارن میتری کارکنوں کی پندرہ تعداد کو نامزد کیا گیا ہے جو یوم جمہوریہ پریڈ 2024 میں شرکت کے لیے 23 جنوری سے 27 جنوری 2024 تک نئی دہلی جائیں گے۔وہیںڈاکٹر رمن کمار گپتا، سی ای او، ایل ڈی بی جموں اور ڈاکٹر نوین کمار، ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن اور نوڈل پرسن جو میتری امیدواروں کے ساتھ نئی دہلی جائیں گے، نے ان سے بات چیت کی۔وہیںمیتری امیدواروں کو آر ڈی پریڈ 2024 میں شرکت کے لیے خصوصی مدعو کے طور پر نامزد کیے جانے پر اپنا تجربہ شیئر کرنے کا بھی موقع دیا گیا۔ وہیںامیدواروں نے اظہار تشکر کیا اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا