ایل جی نے وزیر محمد ہکلا پونچھی کی خدمات کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کی

0
0

جموں و کشمیر کی گجر بکروال طبقہ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں وزیر محمد ہکلا کی اہم خدمات کو یاد کیا


لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے آج مرحوم وزیر محمدہکلا پونچھی، معروف گجر لیڈر، سماجی کارکن اور مصنف کی خدمات کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کی۔اپنے خطاب میں، لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر محمدہکلا پونچھی کی گجر بکروال کمیونٹی کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم خدمات کو یاد کیا۔’’وزیر محمد ہلکاپونچھی نے قومی یکجہتی کے مقصد کے لئے اہم کردار ادا کیا اور اپنی زندگی معاشرے کے پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے وقف کر دی۔ انہوں نے ہمیشہ درج فہرست قبائل کے حقوق کے تحفظ کے لئے آواز اٹھائی اور گجر بکروال کو قبائلی درجہ دینے کے مطالبے کی قیادت کی‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر محمد کی زندگی بھر کی مہمات پر بھی روشنی ڈالی تاکہ گجر بکروال کمیونٹی کے نوجوانوں کو قوم کی تعمیر اور بے لوث خدمت کی تحریک دی جا سکے۔ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، گجر بکروال کمیونٹی کے ارکان نے اس عظیم قوم کی سلامتی اور ترقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالا ہے، لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے معزز وزیر اعظم شری نریندر مودی کی قیادت میں یو ٹی انتظامیہ کے ہر طبقے خصوصاً قبائلی کمیونٹی کے حقوق کو بااختیار بنانے اور ان کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔انہوں نے قبائلی کمیونٹی کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کو دہشت گردی اور منشیات کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں مدد فراہم کریں اور سیکورٹی ایجنسیوں کو درست معلومات فراہم کریں۔
ہماری گجر بکروال کمیونٹی نے ہمیشہ دشمنوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہو کر ان کا ساتھ دیا ہے۔ ہمیں ان لوگوں کی شناخت اور علیحدگی کرنی ہوگی جو دہشت گردی کے نظام کی مدد اور معاونت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شمشیر رانا ہکلا پونچھی نے معزز وزیر اعظم شری نریندر مودی اور لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت یو ٹی انتظامیہ کا اپنے والد، مرحوم شری وزیر محمد ہکلا پونچھی کی قوم کے لئے خدمات کے اعزاز میں شکریہ ادا کیا۔
جسٹس محمد اکرم چوہدری، جج ہائی کورٹ آف جے اینڈ کے اور لداخ؛ شری امیتابھ سنگھ، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، جے اینڈ کے سرکل؛ وزیر محمد ہکلا پونچھی کے اہل خانہ، معروف شخصیات اور گجر بکروال کمیونٹی کے ارکان ،مسز تعظیم اختر، چیئرپرسن، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل پونچھ؛ چوہدری محمد یاسین، ڈپٹی کمشنر پونچھ اور سابقہ قانون ساز بھی اس موقع پر راج بھون میں موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا