ایل جی منوج سنہا نے گاندربل کے سماجی کارکن بلال بٹ کے

0
0

سماج کے تئیں خیر سگالی جذبے کی عوام کی آواز پروگرام میں تعریف کی
مختار احمد
گاندربلجموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے مہانہ ریڈیو پروگرام عوام کی آواز میں گاندربل سے تعلق رکھنے والے جوان سال سماجی کارکن بلال بٹ کے سماج کے تئین اپنے خیر سگالی جزبے کو سراہاتے ہوئے کہا کہ جو کام بلال بٹ سماج میں آگاہی لانے کے لئے کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ایل جی نے کہا کہ بلال عوام میں بدلاو لانے کے لئے کام کر رہے ہیں جبکہ بھارت سرکار اور جموں کشمیر یوٹی انتظامیہ کی طرف سے شروع کی گئی فلاحی سکیموں کے حوالے سے بھی بلال بیداری لانے کے لئے کام کر رہے ہیں نیز وہ لگاتار کمپینگ کے ذرئعے نوجوانوں کو نشے سے دور رکھے کے لئے اپنا وقت صرف کر رہے ہیں اسکے علاوہ وہ خواتین کو با اختیار بنانے کی خاطر بیداری مہم سے کئی خواتین نے نئے سرے سے اپنی زندگی شروع کی. ایل جی دیگر اضلاع کے نوجواں سے بھی گزارش کی کہ وہ بلال کی طرح سماج میں بدلاو لانے کے لئے آگے آئیں تاکہ روشن جموں کشمیر کا خواب شرمند تعبیر ہوجائے واضلع رہے بلال بٹ ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ بچپن سے ہی سماج بہبود کاموں میں پیش پیش رہے ہیں وہ اکثر تن تنہا گھر گھر محلے محلے جاکر بیداری مہم چلاتے ہیں اور وہ خود کو سماجی بھلائی کاموں میں خود کو مصروف رکھتے ہیں عوام کی آواز میں ا ±س کے حوالے ایل جی کی طرف کئے گئے ذکر کے بارے میں بلال نے ایل جی کا شکریہ کیا اور کہا کہ وہ ا ±نہوں نے یہ کام صرف شہرت کے لئے نہیں بلکہ انسان ہونے کے ناطے اپنا فرض ادا کیا ا ±نہوں نے مزید نوجوانوں سے گزارش کی کہ وہ منشیات کو الوداع کرکے اپنے والدین کے خوابوں کو شرمندے تعبیر کریں بلال نے مزید کہا کہ ا ±ن کی یہ کوشش آگے بھی جاری رہے گی اور سماج میں بہتر بدلاو کے لئے وہ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا