ایل ایف او،بی ایچ ایف ’دریائے توی کو بچائیں مہم‘ کی قیادت کر رہا ہے

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍’دی لیو فار ادرس – بیئنگ ہیلپ فل فاؤنڈیشن (این جی او)نے جموں میونسپل کارپوریشن کے تعاون اور گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن، جی جی ایم سائنس کالج کا این ایس ایس یونٹ – 1، اور گورنمنٹ کالج فار ویمن، پریڈ کے اشتراک سے دریائے توی کے قدیم پانی کی حفاظت اور تحفظ کے مشن کا آغاز کیا۔واضح رہے’ توی کو بچائیں مہم‘، ایک دو روزہ پہل، درگا اشٹمی اور رام نومی کے موقع پر توی گھاٹ، بکرم چوک میں شروع ہوئی۔اس مہم کا بنیادی مقصد فضلہ کو بائیو ڈی گریڈ ایبل اور نان بائیوڈیگریڈیبل زمروں میں الگ کرنا تھا۔ اس عمل کا مقصد صرف ’ہولی ساکھ‘ کو محدود بائیو ڈیگریڈیبل اشیاء کے ساتھ آہستہ سے دریا میں ڈبونے کی اجازت دینا تھا جب کہ جموں میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ غیر بایوڈیگریڈیبل کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ری سائیکلنگ کے لیے جمع کیا جاتا تھا۔ اس منصوبے کی باریک بینی سے عملدرآمد کے نتیجے میں تقریباً 320 کلو گرام غیر بایوڈیگریڈیبل فضلہ اکٹھا ہوا۔اس موقع پرایل ایف او،بی ایچ ایف کے سی ای او اور بانی وویک پریہار نے تمام رضاکاروں، پارٹنر تنظیموں اور مقامی کمیونٹی کا ان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا