ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

0
0
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد ،18جولائی(یو این آئی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے مہنگائی کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک جاری کردی، جس میں پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی معیشت میں قرضوں کاحجم7 فیصد کم ہوسکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ قرضوں کا حجم 77 فیصد سے کم ہوکر 70 فیصد تک ہوسکتا ہے، رواں مالی سال پاکستان کے 62 فیصد محصولات قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔
اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 11.8 فیصد تک پہنچی، مہنگائی کی شرح کم ہونے سے پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی۔
رپورٹ میں پیش گوئی کی کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہے گی۔
بینک نے مزید بتایا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 2.4فیصدرہی اور معاشی ترقی کی شرح میں زراعت نے اہم کردار ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا