حکومت ہند کے مختلف اقدامات اور فلاحی پروگراموں کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کی گئی
لوگوں کو حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کیلئے ہماری سرگرمیاں جاری ہیں:غلام عباس
لازوال ڈیسک
پاڈرسب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) پاڈر، امیت کمار نے ہفتے کے روز حکومت ہند کی فلیگ شپ اسکیموں پر ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا جس میں نئے فوجداری قوانین 2013 شامل ہیں، جس کا اہتمام سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند ، فیلڈ آفس، ڈوڈہ،پاڈرمیں کیا ۔وہیںاسپورٹس اسٹیڈیم گلاب گڑھ، پاڈر میں لگائی گئی ملٹی میڈیا نمائش سی بی سی کے ذریعے جموں و کشمیر اور لداخ میں منعقد کی جانے والی مختلف آو ¿ٹ ریچ سرگرمیوں کا حصہ ہے۔
اس موقع پر امیت کمار نے پاڈرکے دور دراز علاقے میں تقریب کے انعقاد میں سی بی سی کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ مچیل یاترا جاری ہے اور اس یاترا میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ نمائش کا دورہ کریں اور مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری کریں۔وہیں5 روزہ نمائش میں حکومت کی مختلف فلاحی اور فلیگ شپ اسکیموں کو تصویری نمائشوں کے ساتھ ساتھ آڈیو ویژول میڈیا کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔دریں اثناءنمائش میں اس خصوصی حصے کے علاوہ بجٹ 2024، نئے فوجداری قوانین 2024 اور مشن لائف جیسے پروگراموں کی جھلکیاں شامل کی گئی ہیں۔
یاد رہے اس ملٹی میڈیا نمائش کا مقصد حکومت ہند کے مختلف اقدامات اور فلاحی پروگراموں کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔اس موقع پرڈائریکٹر، سی بی سی، جموں،غلام عباس نے افتتاحی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے جموں و کشمیر اور لداخ میں سی بی سی کے کام کاج، ساخت اور کام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے حاضرین کو مختلف آو ¿ٹ ریچ سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا جو اس تقریب کے دوران منعقد کی جائیں گی۔غلام عباس نے کہا کہ یہ پروگرام اس لیے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ مل سکے۔
اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے محکمہ جنگلات سے مبشر رشید خطیب نے کہا کہ اپنے ماحول کو بچانے کی اشد ضرورت ہے۔وہیں مشن لائیف ای کے وژن کی وضاحت کرتے ہوئے خطیب نے کہا کہ اپنی زمین کو ہر قسم کی آلودگی سے بچانے کی ذمہ داری کندھوں پر عائد ہوتی ہے اور سب پر زور دیا کہ پائیدار ترقی کے لیے اپنی زندگی گزاریں۔وہیںمحکمہ صحت کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عرفان شاہ نے پاڈر سب ڈویژن میں مختلف اسکیموں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ نیشنل ہیلتھ پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ یہ پروگرام ذہنی تناو ¿ کے کیسز کی نشاندہی کرنے اور انہیں صحت مند زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرے گا۔
اس موقع پر پولیس اسٹیشن، گلاب گڑھ سے تعلق رکھنے والے انکت شرما نے نئے فوجداری قوانین 2023 پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے نئے فوجداری قوانین کے مختلف پہلوو ¿ں کی وضاحت کی۔ شرما نے کہا کہ نئے فوجداری قوانین کے تحت کرائم رپورٹنگ میکانزم اور پیراڈیم کریمنل جسٹس سسٹم میں زبردست تبدیلیاں نظر آتی ہیں۔ انکت نے ای ایف آئی آر، زیرو ایف آئی آر، ای پیشی، اور بی این ایس 2023 کے دیگر متعلقہ اور اہم حصوں اور مضامین کے بارے میں مزید وضاحت کی۔
یاد رہے اس دوران آئی سی ڈی ایس، صحت، حیوانات، جنگلات، زراعت، دستکاری اور ہینڈ لوم کے محکموں نے افتتاحی دن کے دوران متعلقہ محکموں کی مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کی نمائش کرتے ہوئے اپنے اسٹال لگائے۔اس تقریب کے دوران موجود دیگر افراد میںخورشید یوسف، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، ادھم پور، منجیت سنگھ کٹوچ، تحصیلدار گلاب گڑھ، سی بی سی ادھم پور سے گرنام سنگھ، وکرم اپل، سی بی سی ڈوڈہ سے،
مقامی لوگ، ڈگری کالج اتھولی کے طلباءاور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول اتھولی نے طلباءنے شرکت کی۔