سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان نے سب ڈویزن مینڈھر کے کنڈی گلوتہ علاقہ کا دوراہ کر کے ایک سڑک اور محکمہ جل شکتی اسکیم کا افتاح کیا۔اس موقعہ پر محکمہ جل شکتی اور محکمہ بی ڈبلیوں محکمہ کے افسران ،ملامین اور متعلقہ سرپنچ سردار نیاز احمد خان و دیگر علاقائی معزین بھی بھی موجود رہے۔اس دوران سرپنچ سردار نیاز احمد خان نے گورنر سرکار و ضلع انتظامیہ پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عوام بہت شکرگزار ہے کہ اس دور داراز علاقہ کے میں پانی اور سڑک کے پروجیکٹوں کا کام مکمل ہونے کے بعد یہاں کی عوام کو سڑک اور پانی جیسی بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی۔