ایس ڈی ایم تھنہ منڈی نے سب ڈویژن کے سیکٹر افسران کا اجلاس طلب کیا

0
0

تمام سرکاری دفاتر کے کام میں احتساب اور شفافیت کو برقرار رکھنے پر زور دیا
وحیدہ آمین
راجوری؍؍ سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) تھنہ منڈی عابد حسین (جے کے اے ایس) نے آج سب ڈویژن تھنہ منڈی میں مختلف محکموں/ عمل آوری کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی جسمانی اور مالیاتی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس کے علاوہ انفرادی مستفیدین پر مبنی اسکیموں کی صورتحال کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا۔ وہیںتمام سیکٹورل افسران نے ایس ڈی ایم کو سب ڈویژن میں محکمہ کی طرف سے کئے جانے والے کاموں اور اب تک کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کرنے والے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس اجلاس میں سب ڈویژنل آفیسرز بشمول ایجوکیشن، اینیمل ہسبنڈری، بھیڑ پالنے، زراعت، پی ایم جی ایس وائی ،سماجی بہبود، سی ڈی پی او ،جے پی ڈی سی ایل اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام محکموں کے ساتھ دستیاب مختلف سکیموں پر موثر عمل درآمد کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ عوام الناس کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔وہیںتمام افسران کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مقررہ وقت میں ہر طرح کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پوری لگن اور خلوص کے ساتھ کام کریں۔اس موقع پر تمام سیکٹورل افسران سے کہا گیا کہ وہ لوگوں کو خدمات کی گی بغیر کسی پریشانی کے انتہائی لگن اور جوش کے ساتھ کام کریں۔
انہوں نے تمام سرکاری دفاتر کے کام میں احتساب اور شفافیت کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کی افسران کو زمینی سطح پر حکومتی پالیسیوں اور پروگراموں کے موثر نفاذ پر توجہ دینی چاہیے تاکہ فوائد نچلی سطح تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے سبھی کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام بنیادی سہولتوں کے ساتھ لوگوں تک پہنچے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا