کیمپ میں 65 سے زائد طلباء نے خون کے عطیہ کے لیے رجسٹریشن کی ،50 کے قریب طلباء نے خون کا عطیہ دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایس پی ایم آر کالج آف کامرس نے آئی کیو اے سی کے زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔واضح رہے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بنیادی مقصد خواہش مند شرکاء سے خون اکٹھا کرکے زندگیاں بچانے کے عظیم مقصد میں اپنا حصہ ڈالنا تھا۔اس تقریب کا انعقاد جے اینڈ کے تھیلیسیمیا ویلفیئر سوسائٹی اور بلڈ بینک آف جی ایم سی جموں کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔وہیں پروگرام کا آغاز مختصر افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا جہاں سدھیر سیٹھی، صدر جے اینڈ کے تھیلیسیمیا ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے طلباء کو آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راجندر سنگھ نے پروفیسر دیپشیکا شرما اور ڈاکٹر دیپک پٹھانیا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے طلباء کو خون کا عطیہ دینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے خون کا عطیہ دینے اور معاشرے کے تئیں اپنا فرض نبھانے پر طلباء کی بھی تعریف کی۔وہیں کیمپ میں 65 سے زائد طلبہ نے خون کے عطیہ کے لیے رجسٹریشن کی جن میں سے 50 کے قریب طلبہ نے جسمانی طور پر خون کا عطیہ دیا۔