ایس پی ایم آر کالج آف کامرس نے 75 واں این سی سی یوم تاسیس منایا

0
0

کیڈٹس قیادت، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قوم کے تئیں احساس ذمہ داری جیسی خصوصیات پیدا کریں:کالج پرنسپل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍این سی سی یونٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس نے این سی سی کے قیام کے دن کی 75 ویں سالگرہ منائی۔واضح رہے این سی سی ڈے ہر سال نومبر میں چوتھے اتوار کو منایا جاتا ہے۔اس پروگرام کا مقصد طلباء میں ملک کے تئیں اپنے فرائض اور ہمارے ورثے اور روایت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس تقریب کو منانے کے لیے کالج کے این سی سی یونٹ کی جانب سے 3 روزہ پروگرام منعقد کیا گیا۔وہیںپہلے دن دریائے توی کی صفائی مہم چلائی گئی ۔اس تقریب میں تقریباً 35 کیڈٹس نے اپنے این سی سی آفیسر کے ساتھ شرکت کی۔وہیں دوسر ے دن دو جموںو کشمیر بوائز بٹالین کی طرف خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں کے کیڈٹس نے شرکت کی۔ اس دوران کالج میں ایک ثقافتی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔وہیں ڈاکٹر سریندر کمار پرنسپل گورنمنٹ۔ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کیڈٹس کو مبارکباد دی اور نوجوان کیڈٹس کو مشورہ دیا کہ وہ مسلح افواج میں اپنا کیرئیر بنائیں اور قیادت، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قوم کے تئیں احساس ذمہ داری جیسی خصوصیات پیدا کریں۔ دریں اثناء ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں کیڈٹ امندیپ جی جی ایم سائنس کالج، کیڈٹ آرین شرما، ایس پی ایم آر کے سی ڈی ٹی کشور نے شرکت کی۔اس دوران این سی سی کیڈٹس نے بھی عہد لے کر یوم دستور منایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا