طلباء میں ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین کی لازمیت کو فروغ دیا اور طلباء کو اس عزم کا اعادہ کرنے کی ترغیب دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس نے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں کامرس کے پی جی طلباء نے بیان کردہ تھیم پر حصہ لیا۔واضح رہے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار شرما نے اس حساس معاملے کو لے کر اس پروگرام کے انعقاد کے لیے پہل کی تھی۔ انہوں نے طلباء میں ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین کی لازمیت کو فروغ دیا اور طلباء کو اس عزم کا اعادہ کرنے کی ترغیب دی کہ اب سے وہ ٹریفک قوانین اور اصولوں کی پابندی کریں گے۔وہیں کالج کے طلباء کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ڈرائیونگ کے دوران اپنائے جانے والے روڈ سیفٹی اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ٹریفک کے اصولوں سے آگاہ کرنا اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے سے گریز کرنا تھا۔اس موقع پرکالج کے روڈ سیفٹی کلب کے کنوینر ڈاکٹر وپل چلوترا نے ٹریفک قوانین کی پاسداری کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی جس میں ٹریفک سے متعلق بہت سے قوانین کا مظاہرہ کیا گیا۔ وہیںپروگرام میں موجود دیگر فیکلٹی ممبران میں ڈاکٹر رمندیپ کور، ڈاکٹر کنولجیت کور، ڈاکٹر ردھی شرما، ڈاکٹر گرچرن، ڈاکٹر جسوندر سنگھ شامل تھے۔