وکست بھارت مہم کے اہداف اور مقاصد کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی ،مقابلے میں پہلی پوزیشن راہول بھٹ نے حاصل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کے بی سی اے ڈپارٹمنٹ میں وکست بھارت@ 2047 پر پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد۔ واضح رہے کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) سریندر کمار کے زیراہتمام ایس پی ایم آر کالج آف کامرس میں ’’وکِست بھارت @ 2047‘‘ پر ہفتہ بھر کے پروگراموں کے حصہ کے طور پر پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کی نظامت پروفیسر مونیکا مہاجن، ہیڈ، شعبہ کمپیوٹر ایپلیکیشنز نے کی، جبکہ ڈاکٹر ردھی شرما، شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن نے جیوری کے طور پر کام کیا۔وہیں مقابلے میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران کالج میں نوٹس بورڈز پر پوسٹر لگائے گئے تھے تاکہ وکست بھارت مہم کے اہداف اور مقاصد کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے اور سال 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہدف کے لیے طلباء کو تیار کیا جائے۔وہیںمقابلے میں پہلی پوزیشن راہول بھٹ نے حاصل کی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب سنچیت گپتا اور راہول کمار نے حاصل کی۔دریںا ثناء طلباء کے نام اپنے پیغام میں، کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) سریندر کمار نے کہا کہ طلباء وِکست بھارت مہم میں پورے دل سے حصہ لیں، اور اپنے ساتھیوں، دوستوں اور خاندان والوں میں ابھیان کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ اس پروگرام کی مدد کالج کی وکست بھارت کمیٹی نے کی جس میں پروفیسر شاجی خان، ڈاکٹر فائزہ، پروفیسر بنی کمار، ڈاکٹر رومی رانی اور پروفیسر خالد حسین شامل تھے۔