ایس بی آئی ٹی نے ٹاپرزکے اعزازمیں تقریب منعقدکی

0
24
  • انجینئرریشی نے بھی کی شرکت؛چیئرمین ایس بی آئی ٹی انجینئرنگ کالج سشیل یادونے ریشی کوسراہا
    لازوال ڈیسک


جموں؍؍انجینئرریشی کیلم نیشنل ایگزیکٹیوکونسل رکن این ایس سی سٹودڈنٹس وِنگ این سی پی یہاں این سی آرمیں معروف انجینئرنگ کالج ایس بی آئی ٹی دہلی این سی آرکی جانب سے ہریانہ کے ٹاپرزکے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں خصوصی طورپر مدعو کئے گئے تھے جہاں اُنہوں نے شرکت کی۔ہریانہ کے سی بی ایس ای میں ٹاپرزآئے طلباوطالبات کے اعزازمیں منعقداس تقریب میں تعلیمی میدان سے جڑی اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس رنگارنگ تقریب کاانعقاد معروف انجینئرنگ کالج ایس بی آئی ٹی نے کیاتھا۔تقریب میں آئی پی ایس، آئی اے ایس ودیگرمعززشخصیات نے رونق بخشی۔چیئرمین ایس بی آئی ٹی انجنیئرنگ کالج سشیل یادونے مہمانوں کااستقبال کیا اورکہاکہ جموں وکشمیرکے طلباکوان کے کالج میں خصوصی طورپرخیرمقدم ہے، اُنہو ں نے کہاکہ جموں وکشمیرکے بچوں کوترجیح بنیادوں پرداخلہ دیاجاتاہے۔چیئرمین نے انجینئرریشی کیلم کی جموں وکشمیرکے طلباوطالبات کے تئیں ہمدردی کی ستائش کی۔ریشی کیلم نے چیئرمین سے جموں وکشمیرکے بچوں کوفیس میں راحت کیساتھ داخلہ دینے کی استدعاکی تھی جسے چیئرمین نے سراہا۔انجینئرریشی نے چیئرمین سشیل یادویاتہہ د ل سے شکریہ اداکیا۔اُنہوں نے وائس چیئرمین راجیش یادوکابھی شکریہ اداکیا۔ اس موقع پرایڈمیشن ہیڈاپرنابابراور ٹریننگ ہیڈڈائریکٹرڈاکٹروی کے پنچال، پرو وائس چیئرمین نیشانت یادو نے بھی جموں وکشمیرکے بچوں کے تئیں اپنی ہمدردی اورمحبت کااِظہارکیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا