ایس ایم وی ڈی یونیورسٹی کا آٹھویں کنووکیشن

0
0

ہم زندگی میں بڑی چیزیں حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ ہم بڑے خواب نہ دیکھیں:سنہا
بحثیت قوم ہماری کامیابی صرف لگن ، نظم و ضبط اور عزم کے ساتھ کلاس رومز میں نظریات اور اختراع کے کلچر کو فروغ دے کر حاصل کی جا سکتی ہے
لازوال ڈیسک

کٹڑہ لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹڑہ کے آٹھویں کنووکیشن سے خطاب کیا ۔لفٹینٹ گورنر نے کہا ” بطور قوم ہماری کامیابی صرف لگن ، نظم و ضبط اور عزم کے ساتھ کلاس رومز میں خیالات اور اختراع کے کلچر کو فروغ دے کر حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ “ طلباء، اساتذہ اور والدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا ” اساتذہ کو ایس ایم وی ڈی یونیورسٹی کو شمالی ہندوستان کی ممتاز یونیورسٹیوں میں سے ایک بنانے کا خواب دیکھنا چاہئیے اور طلباءکو 130 کروڑ ہندوستانیوں کے خواب کو پورا کرنے کی خواہش کرنی چاہئیے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ ” ہم زندگی میں بڑی چیزیں حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ ہم بڑے خواب نہ دیکھیں اور اسے حاصل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کریں ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ نوجوان ہماری عظیم قوم کی تقدیر تشکیل دے سکتے ہیں اگر وہ خصوصی علم ، ہنر ، حکمت اور اقدار سے لیس ہوں جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں زور دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمپس سے باہر نکلتے ہی نئی ملازمتیں اور کیرئیر دوسروں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا مشن بن جانا چاہئیے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حکومت عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر رہی ہے اور یو ٹی قومی کینوس پر ہر شعبے میں ایک اداکار کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” اس کے ساتھ ہی ہم باصلاحیت نوجوان پیشہ ور افراد کو روشن مواقع فراہم کرنے کیلئے اپنی معیشت کے علمی نظام کو مضبوط کر رہے ہیں ۔ “ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دُنیا میں کہیں بھی یونیورسٹی کیمپس خوشی سے بھرے نوجوان ذہنوں کے سماجی شعور کو تیز کرنے اور ترقی کی مہم جوئی کیلئے بہترین جگہ ہے ، لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ تعلیم کو طلباءکی تخلیقی صلاحیتوں کو سپورٹ کرنے کیلئے ہم آہنگ کیا جانا چاہئیے تا کہ وہ اپنا بہترین کردار ادا کر سکیں ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے ایس ایم وی ڈی یونیورسٹی کے آٹھویں کنووکیشن میں میڈلز ، ایوارڈز اور ڈگریاں حاصل کرنے والے تمام طلباءکو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل اور ان کی زندگی میں کامیابی کی خواہش کی ۔ اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ نوجوان طلباءہمارے معاشرے کا سب سے طاقتور اور سب سے قیمتی اثاثہ ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ان کے پاس ایک ترقی یافتہ اور خوشحال دُنیا کیلئے زبردست توانائی ، شعور اور وژن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ” مجھے یقین ہے کہ ایس ایم وی ڈی یونیورسٹی کے طلباءخود انحصار ہندوستان کیلئے اپنے نئے وژن کے ساتھ بہت زیادہ تعاون کریں گے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” مجھے خوشی ہے کہ ایس ایم وی ڈی یونیورسٹی نے این ای پی 2020 کے تحت بزنس ایڈمنسٹریشن ، سائینس ، سوشل سائینسز اور ہیومینٹیز میں سات نئے مربوط پروگرام شروع کئے ہیں ۔ ہندی اور ڈوگری میں دو نئے پی جی کورسز بھی شروع کئے گئے ہیں ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ عالمی معیار کی تحقیق اور اختراعات کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ مستقبل کیلئے مزید تیزی سے تیاری کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم سے متعلق قومی پالیسی کے ذریعے ہمیں تعلیمی ترجیحات کا تعین کر کے انہیں بین الاقوامی مقابلے کیلئے تیار کر کے اور جدید ترقی پسند تعلیمی نصاب کو تبدیل کرنے کا موقع ملا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے علم کو دولت میں تبدیل کرنے کیلئے نتیجہ پر مبنی تعلیم پر زور دیا اور کہا کہ طلبہ کو نتائج پر مبنی تعلیم کے ذریعے یونیورسٹی کی سطح پر جدت کی حوصلہ افزائی کر کے تکنیکی خدمات کے نیٹ ورک سے منسلک کیا جا سکتا ہے ۔ کنووکیشن کے دوران لفٹینٹ گورنر نے 44 تمغے عطا کئے جن میں 4 چانسلر گولڈ میڈل ، 4 یونیورسٹی گولڈ میڈل ، 15 یونیورسٹی سلور میڈل اور 21 انفوسس فاو¿نڈیشن پرائز آف ایکسیلینس شامل تھے ۔ پروفیسر ( ڈاکٹر ) رویندر کمار سنہا وی سی ایس ایم وی ڈی یو نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور یونیورسٹی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر وایس چانسلر پی ڈی ایم یونیورسٹی پروفیسر اے کے بخشی ، ایس ایم وی ڈی ایس بی ممبر ریٹائیرڈ آئی پی ایس اشوک بھان ، وی سی سنٹرل یونیورسٹی جموں ڈاکٹر سنجیو جین ، وی سی کلسٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر بچن لال ، وی سی کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان ، وی سی جموں یونیورسٹی پروفیسر اومیش رائے ، ڈائریکٹر آئی آئی ایم پروفیسر وی سی سہائے ، اے ڈی جی پی جموں ، ڈویژنل کمشنر جموں اور دیگر افسران کے علاوہ اساتذہ اور والدین موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا