آلوک کمار موریا،آئی ایف ایس ایڈیشنل سی ای او، ایس ایم وی ڈی ایس نے جھنڈی دکھائی
لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍ایس ایم وی ڈی کٹرا ہاف میراتھن کے تیسرا ایڈیشن کا اہتمام ون لیول اپ اسپورٹس کے ذریعے کیا گیاجسے آلوک کمار موریا آئی ایف ایس ایس ایم وی ڈی ایس بی کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر کٹرا نے روانہ کیا ۔اس موقع پر800 سے زیادہ شرکاء نے اتحاد اور تندرستی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ایس ایم وی ڈی کٹرا ہاف میراتھن، جو اپنے دلکش راستوں اور چیلنجنگ خطوں کے لیے جانا جاتا ہے، نے دوڑنے والوں کو اپنی حدود کو جانچنے، ذاتی سنگ میل حاصل کرنے، اور دوستی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔وہیں شرکاء نے پوری دوڑ میں عزم، لچک، اور غیر متزلزل جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورس میں بہادری کا مظاہرہ کیا۔
وہیں ون لیول اپ اسپورٹس کی جانب سے سمیت گنڈوترا اور وجے سنگھ نے کہاکہہم ایس ایم وی ڈی کٹرہ ہاف میراتھن کے زبردست ردعمل سے بہت پرجوش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ ایونٹ فٹنس کو فروغ دینے اور کمیونٹی کے اندر تعلق کے احساس کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کی مثال دیتا ہے۔ا موقع پرتجار مہاجن، سیکرٹری چیمبر آف ٹریڈرز فیڈریشن نے کہا کہ اس طرح کی میراتھن لوگوں کو صحت مند زندگی گزارنے اور نشے سے دور رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔