ایس ایس پی سانبہ بینم توش نے سانبہ میں’تھانہ دیوس‘ کی صدارت کی

0
0

کہاپولیس شائستگی، پیشہ ورانہ طریقے اور صبر و تحمل سے عوام کی خدمت کرے گی
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے آج پولیس اسٹیشن سانبہ میں ‘تھانہ دیوس’ کی صدارت کی جہاں سینکڑوں ممتاز شہری موجود تھے۔ وہیںایس ایس پی کے ساتھ ایڈیشنل ایس پی سریندر چودھری، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹرس بھیشم دوبے، ڈی وائی ایس پی ڈی آرسریندر موہن، ایس ایچ او تھانہ دلجیت سنگھ اور دیگر پولیس افسران تھے۔وہیںتھانہ دیوس کے موقع پر ایس ایس پی بینم توش نے کہا کہ تھانہ دیوس کا انعقاد تمام تھانوں میں مہینے میں دو بار کیا جاتا ہے تاکہ پولیس لوگوں کی شکایات سنے اور ضروری اصلاحات لائی جا سکیں۔ایس ایس پی سانبہ نے مزید کہا کہ لوگوں نے مفید مشورے پیش کیے ہیں اور پولیس کو رہنمائی فراہم کی ہے اور ان کی شکایات کو بھی نشر کیا ہے جس کا جلد از جلد مناسب طریقے سے ازالہ کیا جائے گا۔ ایس ایس پی سانبہ نے سانبہ کے عوام کو یقین دلایا کہ سانبہ پولیس شائستگی، پیشہ ورانہ اور صبر و تحمل سے ان کی خدمت کرے گی اور کسی بھی بے گناہ کی عزت کو مجروح نہیں کرے گی جو جرائم میں ملوث نہیں ہے۔ بینم توش نے بتایا کہ وہ عام لوگوں سے الگ اور چھپ کر ملنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ ان کے اصل مسائل کا مطالعہ کیا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا