ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیر کی اپنی فوج پر ’مبہم الفاظ‘ میں تنقید

0
0

تل ابیب //آج صبح اسرائیل کی جانب سے ایران کے صوبے اصفہان پر ’میزائل حملے‘ داغے جانے کے بعد اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر نے سماجی پلیٹ فارم پر یک لفظی پوسٹ کی۔
امریکی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتامار بین گویر نے ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد سماجی پلیٹ فارم ایکس پر صرف ایک لفظ لکھا۔
اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں صرف انگریزی لفظ ’feeble‘ لکھا، جس کے معنی ’انتہائی کمزور‘ ہیں۔
اس ٹوئٹ کے بعد کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اسرائیلی وزیر نے اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فوج نے بہت کمزور ردعمل دیا ہے۔
اتامار بین گویر 2019 سے انتہائی دائیں بازو کی جماعت جیوش پاور کی قیادت کررہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال اسرائیلی کابینہ میں حلف اٹھایا تھا۔
بعدازاں انہیں قومی سلامتی کا وزیر مقرر کیا گیا اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی بارڈر پولیس ڈویژن کا کنٹرول سونپا گیا۔
اس سے پہلے وہ کہہ چکے ہیں کہ ایران کے حملے پر اسرائیل کا ردعمل ’غیرمؤثر یا کمزور‘ نہیں ہونا چاہیے اور بھرپور طاقت کے ساتھ ردعمل دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ 13 اپریل کی شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 300 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، جسے آپریشن ٹرو پرامس کا نام دیا گیا ہے۔
حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا