ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقہ امہارا میں خونریز جھڑپوں میں 183 لوگوں کی موت: اقوام متحدہ

0
0

آدیس ابابا،// ایتھوپیا کے شمالی علاقہ امہارا میں جولائی سے اب تک ہونے والی خونریز جھڑپوں میں کم از کم 183 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ اطلاع اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے منگل کے روز دی۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) کے ترجمان مارٹا ہرٹادو نے پریس بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کو موصولہ معلومات میں کہا گیا ہے کہ شورش زدہ علاقہ امہارا میں جولائی سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 183 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی ادارے کو موصولہ رپورٹس بتایا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں حکام کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں امہارا علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے بعد سے اب تک 1000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

OHCHR کے ترجمان نے کہا، "گرفتار افراد میں سے بہت سے امہارا نسل کے نوجوان شامل ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ فانو نامی مقامی ملیشیہ کے رکن ہیں۔”

حالیہ مہینوں میں، امہارا کے علاقے میں وفاقی حکومت سے منسلک سکیورٹی فورس اور فانو عسکریت پسندوں کے درمیان خونریز جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا