عدیس ابابا، // جنوبی ایتھوپیا میں پیر کو مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 229 ہوگئی ہے۔
گوفا زون گورنمنٹ کے کمیونیکیشن افیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مرنے والوں میں 148 مرد اور 81 خواتین شامل ہیں۔
ایتھوپیا کی ریڈ کراس ایسوسی ایشن اور ہمسایہ علاقوں کے پیشہ ور امدادی کارکن متاثرین کو بچانے اور ان کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔