ایئر فورس اسکول جموں نے اپنا سالانہ دن ’سنکلان‘منایا

0
0

طلباء نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایئر فورس اسکول جموں نے اپنا سالانہ دن ’سنکلان‘ جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم، جموں یونیورسٹی میں منایا۔وہیں سالانہ دن کی تقریب کا مرکزی مقصد ’واسودھائیو کٹمبکم‘ تھا، جس میں انسانیت کے عالمی اتحاد پر زور دیا گیا۔اس تقریب میں صوبیدار میجر سوارن بال (ریٹائرڈ) اورپروین کماری کے علاوہ ایئر فورس سٹیشن جموںمیں افسران موجود تھے ۔وہیںتقریب کا آغاز روایتی چراغاں سے ہوا جس کے بعد بھگوان گنیش کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سااس موقع پرلانہ رپورٹ شوچی گپتا، پرنسپل، ایئر فورس اسکول جموں نے پیش کی جس میں تعلیمی اور شریک تعلیمی سرگرمیوں میں حاصل کردہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے بعد طلباء کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا۔وہیں خوبصورت ملبوسات پہنے ننھے بچوںکے پیش کیے گئے پروگرام کو دیکھ کر حاضرین مسحور ہو گئے ۔ثقافتی پرفارمنس کے بعد، ہونہار طلباء کو ان کی تعلیمی اور دیگر ثقافتی اور غیر نصابی کامیابیوں پر میڈلز اور انعامات سے نوازا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا