اگلی بارہماری ہوگی سرکار کشمیر میں جیت کا کھاتہ کھولیں گے: رویندر رینا 

0
0
یواین آئی
جموں؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 ء کے عام انتخابات میں بی جے پی کشمیر میں اپنا کھاتہ کھولے گی اور کم از کم دو سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔ رویندر رینا نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ’جب آنے والے برسوں میں جموں وکشمیر میں اسمبلی کے انتخابات ہوں گے ، ہم نے جموں وکشمیر میں بھی بی جے پی کا وزیر اعلیٰ بنانا ہے۔ جموں وکشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی۔ بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہوگا۔ آپ دیکھ لینا کہ کتنی شان سے جموں، کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے کام ہوں گے۔ ہر ایک کو اپنا حق ملے گا۔ دہلی میں ہمارا وزیر اعظم اور جموں وکشمیر میں ہمارا وزیر اعلیٰ ہوگا۔ آپ خود اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کتنی ترقی ہوگی‘۔ انہوں نے کہا ’ہمیں جموں وکشمیر میں پارلیمنٹ کی سیٹیں اور اسمبلی کے انتخابات بھی جیتنے ہیں۔ ہم اپنے دم پر جیتیں گے‘۔ رویندر رینا نے کہا کہ بی جے پی 2019 ء کے عام انتخابات میں کشمیر میں اپنا کھاتہ کھولے گی۔ اُن کا کہنا تھا ’بی جے پی کے پاس جو ابھی جموں ، ادھم پور اور لداخ کی تین سیٹیں ہیں، وہ ہماری ہیں، ان کو ہم سے کوئی چھین نہیں سکتا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم کشمیر میں بھی کھاتہ کھولیں گے۔ کم از کم دو سیٹیں ہم کشمیر میں جیت ہی لیں گے۔ اور وہ بی جے پی کے نشان پر جیتیں گے۔ بی جے پی کا جیتنا ضروری ہے۔ دہلی میں ہماری سرکار آئے گی اور ہم اپنا ڈنکا بجائیں گے‘۔ بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ ہم نے ریاست میں بگڑتی ہوئی لاء اینڈ آڈر کی صورتحال کی وجہ سے پی ڈی پی سے اپنی حمایت واپس لی ہے۔ انہوں نے کہا ’ہم نے بار بار کہا کہ ہمیں پہلے لاء اینڈ آڈر کی صورتحال ٹھیک کرنی ہے۔ عسکریت پسندی کے تئیں زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے۔ عسکریت پسند عسکریت پسند ہوتا ہے۔ چاہے وہ دراندازی کرکے کشمیر آیا ہو یا کشمیر کا ہو۔ جس کے ہاتھ میں بندوق ہے وہ ظالم ہے۔ اس کا کام بے گناہ لوگوں کا قتل کرنا ہوتا ہے‘۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا