اکشے ترتیہ پر 56 ویں بٹالین SSB بتھناہا میں کمسنی کی شادی اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمہ پر ورکشاپ کا انعقاد۔

0
0

انسانیت کے ناطے انسانی اسمگلنگ کو روکنا ہمارا اخلاقی فرض ہے:- سریندر وکرم

ا( منصوراحمدحقانی )

56

ویں بٹالین

SSBبتھناہا میں انسانی اسمگلنگ، کمسنی کی شادی اور جنسی استحصال کے روک تھام کے موضوعات پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ سیکٹر ہیڈ کوارٹر کے تحت 18ویں بٹالین کے 10 اہلکار، 45 ویں بٹالین کے 15 اہلکار، 52ویں بٹالین کے 10اہلکار نے اس ورکشاپ میں شرکت کیں اور 56ویں بٹالین کے کمانڈنٹ سریندر وکرم نے اس ورکشاپ کا افتتاح شمع روشن کرکےکیا۔ انہوں نے وہاں موجود مرد و خواتین شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ انسانی حساسیت سے جڑا مسئلہ ہے، جیسا کہ سشستر سیما بال ہندوستان-نیپال سرحد کی حفاظت کے لئے تعینات ہے، یہ انسانیت کے طور پر ہمارا اخلاقی فرض ہے اور انسانی اسمگلنگ کو روکنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس ورکشاپ کی تکمیل کے بعد آپ سب اپنی بٹالین کے دیگر اہلکاروں کو بھی تربیت دیں گے۔ اور اپنے اردگرد کے سرحدی گاؤں اوربستیوں میں مقامی باشندگان کو انسانی اسمگلنگ، بچیوں کی کم عمری کی شادی سے پاک بھارت اور جنسی استحصال کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ ورکشاپ میں درج ذیل مہمان اساتذہ کی طرف سے مندرجہ بالا موضوعات پر اہم لیکچرز دیے گئے، جن میں 1. شری شمبھو راجک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، ارریہ 2. شری سوریا پرساد یادو بلاک ایجوکیشن آفیسر فوربس گنج 3. شری سنجے کمار صدر جاگرن کلیان بھارتی فوربس گنج 4. شری پنچم نارائن سنگھ، ممبر، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی، سپول5۔ شری راجہ ویرہ، سکریٹری لوک بھارتی سیوا آشرم سپول۔ 6 شری دیپک کمار پاسوان ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن جاگرن کلیان بھارتی، ارریہ 7. شری سچن کمار یادو جاگرن کلیان بھارتی بلاک کوآرڈینیٹر فاربس گنج کے نام قابلِ ذِکر ہیں۔ اس ورکشاپ میں 56ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ مسٹر دیپک ساہی، ڈپٹی کمانڈنٹ مسٹر پورنندو پربھاکر، 45ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ مسٹر شیلینش کمار سنگھ اور ایریا ہیڈ کوارٹر پورنیہ کے تحت بٹالین کے مرد و خواتین اہلکار ورکشاپ میں موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا