اڑان کیپٹل کی سینٹ گوبن میں 170کروڑ روپے کی سرمایہ کاری
لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍ بھارت کی سب سے بڑے فنٹیک کمپنی ’’اڑان کیپٹل‘‘ نے سینٹ گوبن گلاس ڈسٹر بیوٹرز اور پرچون کرنے والے دکانداروں کو بہتر ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کیلئے 170کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کمپنی کی جانب سے سیٹ گوبن کے اشراک سے ملک کے 23ریاستوں کی 122شہروں میں 20ماہ کے اندر اندر کی جائے گی۔ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے بعد چھوٹی وسطہ درجہ اور درمیانہ درجہ کے صنعت کاروں کو بغیر سود سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سے متعارف کرنا ہے۔ اڑان کیپٹل نے سینٹ گوبن کے ساتھ ملک ملک بھر میں بڑے پیمانے ٹیکنالوجی کو ترقی کیلئے دینے کیلئے سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا ۔ اڑانکیپٹلسینٹ گوبن کیلئے سب سے بہترین شراکت دار بن کر ابھرا ہے۔ کمپنی نے کیپٹل سینٹرل گوبن کو بغیر کسی رکاوٹ کمپنی کے کام کاج کو یقینی بنایا گیا ۔ سینٹ گوبن میں سرمایہ کاری سے نہ صرف کمپنی کے انتظامیہ میں بہتری آئے گی بلکہ کمپنی میں کاروں اور گاہکوں کے ساتھ تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔
اڑان کیپٹل کی سرمایہ کاری سے نہ صرف رقومات کی جلد ادائیگی ہوگی بلکہ خرید و فروخت بھی آسان ہوگی اور اس سے سینٹ گوبن کے کاروبار میں بہتری آئے گی۔ اس سرمایہ کاری سے نہ صرف سینٹر گوبن کے ڈسٹربیوٹروں میں اضافہ ہوگا بلکہ خریداری میں بھی اضافہ ہوگا اور اس سے کمپنی کے مالی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔ سینٹ گوبل انڈیا گلاس کمپنی کے چیف سیلز اینڈ مارکیٹنگ آریسر انند سنتھانم نے کہا ’’ سینٹ گوبن میں ہم گاہکوں کے ساتھ سچی شراکت داری پر یقین رکھتے ہیں اور اس کا ایک بہترین نمونی کاروگار میں اضافہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور رقومات کی بہتر طریقے سے استعمال کرنے سے نہ صرف کاروگار میں اضافہ ہوگا بلکہ اڑان کمپنی کے ساتھ شراکت سے ہم ڈسٹربیوٹرزکو بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑان کیپٹل کے پاس بہتر ماحول فراہم کرنے کا ایک منظم نیٹ ورک موجود ہے جو ڈسٹری بیوٹر کے کار و بار کو بڑھائے گا۔ اڑان کیپٹل کے ہیڈ چیتنہ اداپا نے بتایا کہ اڑان کیپٹل میں ہم مضبوت شراکت داری پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارا مقصد بھارت میں نئے نسل کے تجاروں تک سرکاری پہنچانا ہے اور تجارت کو مضبوط بنان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ایک مثال سیٹ گوبن کمپنی کے ساتھ شراکت داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عزم اور شفافیت کیلئے ہم اپنے شراکت داروں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیٹ گوبن کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں اور اس عزم پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ شراکت داری مزید گہری ہوگی۔
اڑان کیپٹل کا تعارف
اڑان کیپٹل چھوٹے صنعت کاروں کومالی سرگرمیوں کو بہتر طریقے سے انجام دینے کیلئے ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے ۔ بھارت میں لاگوں ڈسٹریبوٹرز اور پرچون کرنے والے دکانداروں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کمپنی ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہے۔ ڈسٹریبیوٹرز اور دکانداروں کو سامان خریدنے اور ٹیکنالوجی کو اپنانے کیلئے سرکاری کی ضرورت پڑتی ہے اور اڑان کمپنی وہ سرمایہ کاری کرتی ہے۔ آج بھارت میں ایک تہائی سیلز B2V ای کامرس پیلٹ فارم پر ہورہی ہے جو اڑان کیپٹل کی مدد سے کام کررہے ہیں۔
اڑان کیا ہے؟
سال 2016میں تجارتی ماحول کو بدلنے اور چھوٹے صنعت کاروں کو ٹیکنالوجی سے متعارفکرانے کیلئے کیا گیا ۔ اڑان بھارت میں B2Bای کامرس کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے اور یہ مختلف اقسام کے چھوٹے صنعت کاروں جن میں فیشن، الیکٹرونکس ، گھریلوں سامان، رسوئی ، میوہ اور سبزیاں ، ادویات، کھیلوں اور دیگر کاروبار میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔ اڑان کیپٹل سے پورے بھارت میں 30لاکھ پرچون کرنے والے دکاندار اور کاروبار کرنے والے افراد جڑے ہیں۔ اڑان پورے ملک کی 1200سے زائد شہرو اور 12500علاقوں میں ٹیکنالوجی سے لیس نظام قائم کیا ہے ۔ اڑان کیپٹل چھوٹے تجاروں، صنعت کاروں اور پرچون کرنے والے افراد کو مالی معاونت اور دیگر خدمات فراہم کرتے ہیں۔
اڑان کیپٹل کا صدر دفتر بنگلور میں قائم ہے جہاں سے پورے ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں کی طرح میٹرو گاڑیاں جاتی ہیں۔
سینٹ گوبن کیا ہے۔
پوری دنیا میں ہلکی اور پائیدار تعیمرات کرنے کیلئے سینٹ گوبن ڈیزائن ، بنانے والے اوربنیادی ڈھانچہ بنانے والی کمپنیوں کو کدمات فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کی ایجادات نجی اور سرکاری سطح پر کافی پزیرائی حاصل کرچکی ہے۔