اڈوانی نے بھارت رتن ملنے پر مودی کا شکریہ ادا کیا

0
0

کہاہمارا عظیم ملک ترقی کرے اور عظمت و شان کے عروج پر پہنچ جائے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بزرگ رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی نے ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز ‘بھارت رتن’ سے نوازے جانے پر ہفتہ کو انکساری کے ساتھ قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی زندگی اپنے لیے نہیں ملک کے لیے ہے۔بھارت رتن کے اعلان کے بعد مسٹر اڈوانی نے آج ایک بیان جاری کر کے صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ملک میں ایودھیا میں شری رام جنم بھومی تحریک کی قیادت کرنے والے بی جے پی کے سابق صدر نے ایک بیان میں کہاکہ”میں ‘بھارت رتن’ انتہائی عاجزی اور شکرگزار کے ساتھ قبول کرتا ہوں جو آج مجھے دیا گیا ہے۔ انفرادی طور پر میرے لیے ایک اعزاز، بلکہ ان نظریات اور اصولوں کے لیے بھی ایک اعزاز ہے جن کی میں نے پوری زندگی میں اپنی صلاحیت کے مطابق خدمت کرنے کی کوشش کی ہے۔”انہوں نے کہاکہ "جب سے میں نے 14 سال کی عمر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں رضاکار کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے، میں نے صرف ایک چیز کا صلہ چاہا ہے – زندگی میں مجھے جو بھی کام سونپا گیا ہے اس میں اپنے پیارے ملک کی خدمت کرنا۔ جس چیز نے میری زندگی کو متاثر کیا وہ نعرہ ہے "اند نہ مم” ? یہ زندگی میری نہیں ہے، میری زندگی میری قوم کے لیے ہے۔”سابق نائب وزیر اعظم نے کہاکہ "آج میں شکرگزار کے ساتھ ان دو افراد کو یاد کرتا ہوں جن کے ساتھ مجھے قریب سے کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا – پنڈت دین دیال اپادھیائے اور بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی۔ میں لاکھوں کارکنوں، رضاکاروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میری پارٹی کے دوسرے لوگوں کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے ساتھ مجھے عوامی زندگی میں اپنے پورے سفر میں کام کرنے کا شرف حاصل ہوا۔”مسٹر اڈوانی نے کہاکہ "میں اپنے خاندان کے تمام افراد، خاص طور پر میری پیاری آنجہانی بیوی کملا کے تئیں اپنے گہرے جذبات کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ میری زندگی میں طاقت اور استحکام کا سب سے بڑا ذریعہ رہی ہیں۔”انہوں نے کہاکہ "صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کا مجھے یہ اعزاز دینے کے لیے میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہمارا عظیم ملک ترقی کرے اور عظمت و شان کے عروج پر پہنچ جائے۔”

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا