اڈانی گرین کا سولر انرجی کارپوریشن کے ساتھ معاہدہ

0
0

احمد آباد //قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ملک کی سب سے بڑی اور دنیا کی معروف کمپنیوں میں سے ایک اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (اے جی ای ایل) نے 1799 میگاواٹ شمشی توانائی کی فراہمی کے لئے سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) کے ساتھ پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے) پر عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔
اس بقیہ پی پی اے پر دستخط کے ساتھ اے جی ای ایل نے جون 2020 میں ایس ای سی آئی کی طرف سے دیے گئے پورے 8,000 میگاواٹ کے مینوفیکچرنگ-لنکڈ سولر ٹینڈر کے لیے پاور آف ٹیک ٹائی اپ مکمل کر لیا ہے، جس نے دنیا کے سب سے بڑے سولر ٹینڈر کا ریکارڈ بنایا ہے۔
اے جی ای ایل نے اپنے ایس ای سی آئی مینوفیکچرنگ-لنکڈ سولر پی وی ٹینڈر کے وعدوں کو آگے بڑھایا ہے، جس میں 2 گیگاواٹ اے جی ای ایل سیل اور ماڈیول مینوفیکچرنگ سہولیات کا قیام شامل ہے۔ اے جی ای ایل نے پہلے ہی اپنی ذیلی کمپنی مندرا سولر انرجی لیمیٹڈ (ایم ایس ای ایل) کے ذریعے 2 گیگاواٹ سالانہ کی صلاحیت کے ساتھ ایک سولرپی وی سیل اور ماڈیول مینوفیکچرنگ پلانٹ شروع کر دیا ہے۔ یہ پلانٹ گجرات کے مندرا میں واقع ہے۔ اے جی ای ایل کے پاس اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ادانی رینوایبل انرجی ہولڈنگ فار لیمٹڈ کے ذریعے ایم ایس ای ایل کے 26 فیصد ہیں۔
اڈانی گرین نے 19.8 گیگاواٹ کے پی پی اے پر دستخط کیے ہیں جب کہ بقیہ 20.6 گیگاواٹ لاک ان پورٹ فولیو میں مرچنٹ صلاحیت ہے۔ ہندوستان کے وسائل سے مالا مال خطوں میں پہلے سے ہی 2 لاکھ ایکڑ سے زیادہ اراضی کا معاہدہ ہواہے جب کہ پورٹ فولیو 2030 تک 45 گیگا واٹ کی صلاحیت کو انجام دینے کے لیے مکمل طور پر رسک فری ہے۔
امت سنگھ، سی ای او، اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ، نے کہا، "اڈانی گرین نہ صرف ہندوستان کے ڈیکاربونائزیشن کے اہداف کو فعال کرنے کے لیے پرعزم ہے بلکہ خود انحصار ہندوستان کے وژن میں بھی حصہ ڈال رہا ہے۔ ہمیں سب سے بڑے گرین پی پی اے کو پورا کرنے اور پائیدار توانائی کے منظر نامے کو فعال کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔ 2030 تک ہندوستان کے 500 گیگاواٹ نان فاسل فیول کے ہدف کے مطابق، اڈانی گرین 45 گیگاواٹ سے زیادہ قابل تجدید توانائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو ہمارے موجودہ آپریٹنگ پورٹ فولیو سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ یہ سستی اور قابل رسائی صاف توانائی فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا