اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے کا اسمبلی میں ہوا استقبال

0
0

لکھنؤ:29جولائی(یواین آئی) اترپردیش اسمبلی کے مانسون سیشن کے شروع ہونے سے پہلے اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے کا استقبال کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو کے رکن پارلیمان منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری ایس پی کے سینئر ایم ایل اے ماتا پرساد پانڈے کو دی گئی ہے۔
پیر کو اسمبلی کی کاروائی شروع ہونے سے پہلے اسمبلی اسپیکر مہانا اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن لیڈر ماتار پرساد پانڈے کا استقبال گلدستہ دے کر کیا اور انہیں نیک تمناؤں سے نوازہ۔
یوگی نے اعتماد کا اظہار کیا کہ مانسون سیشن کو چلانے کے لئے اپوزیشن کا کردار کافی اہم ہوگا۔ وہیں وزیر اعلی نے مانسون سیشن شروع ہونے سے قبل ودھان بھون واقع نئی تعمیر شدہ کمیٹی روم کا بھی افتتاح کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا