اپوزیشن جماعتوں نے صدر جمہوریہ سے منی پور معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی

0
0

نئی دہلی، 2 اگست (یو این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے ایک وفد نے منی پور کی صورتحال پر آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور منی پور کے معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے محترمہ مرمو سے ملاقات کے بعد یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ منی پور جل رہا ہے اور وہاں کی صورتحال بہت نازک ہے لیکن حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد انڈیا کے نمائندوں نے 29 اور 30 ​​جولائی کو منی پور کا دورہ کیا تاکہ وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ وہاں ریلیف کیمپوں میں لوگوں کو کافی تکلیف ہو رہی ہے اس لیے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وفد نے ملاقات کے دوران صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا اور کہا کہ مودی حکومت منی پور کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہی ہے، اس لیے صدر کو اس معاملے میں فوری مداخلت کرنی چاہیے اور وہاں امن کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا