اپنے شہری فرض کو قبول کر کے اپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریں::پروفیسر محمد اقبال رینہ

0
130

ڈِسٹرکٹ سویپ سیل راجوری نے سندر بنی میں نٹرنگ کے ٹریولنگ شو سیریز’’ لوک تنتر کا اصل منتر‘‘ کا اِنعقاد کیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ ڈِسٹرکٹ سویپ سیل راجوری نے ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر اوم پرکاش بھگت کی قیادت میں آج بس سٹینڈ سندربنی میں نٹرنگ کے ٹریولنگ شو سیریز ’’ لوک تنتر کا اَصل منتر‘‘ اِنعقاد کیا۔ اَپنی متاثر کن پیشکشوں کے لئے مشہور نٹرنگ ٹریولنگ شو نے عوام کو ووٹنگ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے مقصد سے ایک زبردست پرفارمنس پیش کی۔پدم شری بلونت ٹھاکر کی تحریر کردہ اور نیرج کانت کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے نے ناظرین کو اپنی دلفریب کہانی سے محظوظ و مسحور کیا اورجس میں اِنتخابی عمل میں فعال شرکت سے ملک کی تقدیر کی تشکیل دینے میں ہر شہری کے اہم کردار پر زور دیا گیا۔ڈسٹرکٹ سویپ ٹیم راجوری نے نوڈل آفیسر ایس وِی اِی اِی پی پروفیسر محمد اقبال رینہ کی سربراہی میں پروفیسر اعجاز نذیر ، محمد ایاز رینہ لیکچرار اور ڈاکٹر سجاد میر لیکچرار کی موجودگی میں تقریب کے ہموار کوارڈی نیشن کو یقینی بنایا۔اِس موقعہ پر اے ڈِی سی سندربنی اور تحصیل دار سندربنی بھی موجود تھے۔ اِس موقعہ پر پروگراموں کے ذریعے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اَپنے شہری فرض کو قبول کر کے اپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریںاوراِس طرح ہندوستان کی متحرک جمہوریت میں اپنا حصہ اَدا کریں۔ پروگرام کے اِختتام پر نوڈل آفیسرسویپ پروفیسر محمد اقبال رینہ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا