اپنی پارٹی کا چودھری گنڈ چرار شریف میں ورکرز کنونشن کا انعقاد

0
0

اپنی پارٹی جموں و کشمیر کو خوشحالی اور معاشی ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پْر عزم: جاوید مصطفی میر
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ وسطی ضلع بڈگام کے چودھری گنڈ چرار شریف میں آج اپنی پارٹی کے ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا۔ کنونشن میں مقامی لیڈران اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ سرکردہ پارٹی رہنماوں بشمول نائب صدر جاوید مصطفیٰ میر ، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، سینئر لیڈر اور سرینگر کے سابق میئر جنید عظیم متو، پارٹی کی خواتین ونگ کی صوبائی صدر دلشادہ شاہین، پارٹی کی یوتھ ونگ کے صوبائی صدر کشمیر خالد راٹھور، ضلع صدر خواتین ونگ شکیلہ جی موجود تھے۔ تقریب کا اہتمام حلقہ انتخاب چرارشریف کے لئے پارٹی انچارج مشتاق ذوہامی نے کیا تھا۔موصولہ بیان کے مطابق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جاوید مصطفی میر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عوام دوست ایجنڈے کو نافذ کر سکے۔انہوں نے کہا، ’’اپنی پارٹی کا بنیادی ایجنڈا جموں و کشمیر میں دائمی امن، پائیدار خوشحالی، اور مساوی ترقی یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ہم یہاں کے عوام کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ ہم جموں و کشمیر کو خوشحالی اور معاشی بہبود کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف میر نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیوں میں سْرعت لائیں۔انہوں نے کہا، ’’چونکہ پارلیمانی انتخابات قریب آرہے ہیں، ہمارے لیے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم عوام کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم عوام کو اپنی پارٹی کے شفاف اور غیر مبہم ایجنڈے اور پالیسیوں سے مکمل طور آگاہ کریں۔ اسلئے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ عوام کے ساتھ قریبی تعلق بنائے رکھنے کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم میں مزید تیزی لائیں۔‘‘روایتی سیاسی جماعتوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے میر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان روایتی سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈروں کی فریب سیاست کا شکار نہ ہوں۔انہوں نے کہا، ’’ انتخابات قریب آتے ہی یہ روایتی سیاسی لیڈران ایک بار پھر جھوٹے وعدوں کے ذریعے آپ کو بہلانے کی کوشش کریں گے۔ انہیں اپنے اقتدار کے حصول کیلئے آپ کے ووٹوں کی ضرورت ہے۔ پہلے، وہ یہ کہہ کر آپ کے ووٹ ہڑپتے تھے کہ وہ دفعہ 370 اور 35A کا دفاع کریں گے۔ لیکن اب یہ لیڈران آپ کو یہ کہہ کر دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ ان منسوخ شدہ آئینی دفعات کو واپس لائیں گے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ پارٹیاں اور ان کے لیڈران منسوخ شدہ آرٹیکلز کو بحال کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ اس لیے آپ کو ان کے دھوکے باز وعدوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ اپنے حق رائے دہی کو سمجھداری سے استعمال کریں، اور ان سیاسی چالوں کو مزید آپ کو دھوکہ دینے کی اجازت نہ دیں۔‘‘اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنید عظیم متو نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے میں پر تشدد حالات اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بے حد نقصانات سے دوچار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مشکلات کے بھنور سے نکالنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا، ’’ہم گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے بدترین حالات کا سامنا کرتے آئے ہیں۔ اس عرصے میں ہم نے جموں کشمیر میں وسیع پیمانے پر تباہی اور ہلاکتیں دیکھیں۔ ہم مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ بلکہ اب عوام کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے اور اْن کے زخموں پر مرحم رکھنے کی ضرورت ہے۔ اپنی پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس حالات کو بہتر بنانے اور عوام کو راحت پہنچانے کیلئے ایک واضح وڑن ہے۔ میں ا?پ سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنی پارٹی کو خدمت کرنے کا ایک موقع دیں اور یقین دلاتا ہوں کہ ہم جموں کشمیر میں امن و استحکام، خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا ا?غاز کریں گے۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا