اپنی پارٹی نے شہر جموں میں پارٹی سرگرمیوں کی توسیع کی تیاریوں کا جائزہ لیا

0
0

منجیت سنگھ نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کی ناقص عمل آوری پر حکام کو بنایا ہد ف ِ تنقید
لازوال ڈیسک
جموں//اپنی پارٹی کا ایک اہم اجلاس جموں پارٹی صدر دفتر گاندھی نگر میں منعقد ہوا جس میں ضلع جموں میں پارٹی سرگرمیوں کی توسیع اور تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔ یہ اجلاس صوبائی صدر جموں اور سابقہ وزیر سردار منجیت سنگھ کی صدارت میںمنعقد ہوا جس میں سبھی لیڈران اور ورکروں نے شرکت کی۔ اس دوران سمارٹ میٹر کی تنصیب، بجلی کٹوتی ، جگہ جگہ پانی جمع ہونے اور سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی ناقص عمل آوری جیسے امور پر غوروخوض کیاگیا۔موصولہ پریس ریلیز کے مطابق اپنے خطاب میں سابقہ وزیر نے پارٹی کیڈر سے کہاکہ وہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہوجائیں، ضلع جموں کے شہری اور دیہات میں پارٹی سرگرمیوں کی وسعت لائیں۔ پارٹی کے پیغام اور ایجنڈے کو عام کرنے کے لئے وارڈ، محلہ، گلی، گھر گھر تک پہنچنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی پالیسی اور ایجنڈے سے متعلق عوام کو بیداری کرنے کے لئے ضلع میں عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی لیڈروں کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے مسائل خاص کر سمارٹ میٹروں کی تنصیب، بلاخلل بجلی کٹوتی، نچلے علاقوں میں دوران ِ برسات واٹر لاگنگ اور سمارٹ سٹی پروجیکٹ کی ناقص عمل آوری مسائل کو اْجاگر کریں۔انہوں نے کہاکہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کو غیر منصوبہ بند طریقہ سے عملایاجارہا ہے اور عوام وتاجر برادری پروجیکٹ کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شفاف نکاسی نظام اور شہر جموں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔رھیڑی زون اور دیگر ترقیاتی مسائل کے حل کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں۔ انہوں نے پارٹی کیڈر سے کہاکہ زمینی سطح پر جائیں ، لوگوں سے تبادلہ خیال کریں اور اْن کے مسائل کواْجاگر کریں۔اس اجلاس میں سنیئر ضلع نائب صدر جموں وائی بہو مٹو، ضلع صدر یوتھ ونگ شیوم چودھری، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری محمد آصف، ضلع جنرل سیکریٹری دیپک براڈو، ضلع سیکریٹری ابھشیک گوسوامی، ضلع سیکریٹری اشرف چودھری، ضلع سیکریٹری سلمان چودھری، شکتی دتہ، شیوانی کول، شیکھا بھاردواج، ریشی، کنورجیت سنگھ، یشپال سنگھ، پروندرلہری، راگہو سہنی، وجے پرکاش گپتا، ترن جیت سنگھ، گلشن آنند، شیتل شرما، ریاض چودھری، فرید عالم وغیرہ بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا