اپنی پارٹی نے جموں کے ونائک نگر میں عوامی رابطہ پروگرام منعقدکیا

0
0

پارٹی کا مقصد کے پی کے بے گھر افراد کے معیار ِحیات کو بہتر بنانا ہے:وجے بکایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی نے ظفر اقبال منہاس صاحب کے حق میں راجوری-اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لیے جاری تیاریوں کے تناظر میں اپنا عوامی رابطہ پروگرام جاری رکھا ہے۔پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری وجے بکایا کی صدارت میں جی ایل پنڈتا نے جموں ضلع کے ونائک نگر، مٹھی میں میٹنگ کا اہتمام کیا۔
میٹنگ کے دوران وجے بکایا نے پارٹی کی پالیسی اور ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جو ظفر اقبال منہاس کے لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے کی صورت میں لاگو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی بے گھر کشمیری پنڈتوں کی فلاح و بہبود اور ان کی سماجی، معاشی اور سیاسی ترقی کی پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی بے گھر کشمیری پنڈتوں کی محفوظ اور باعزت واپسی کے لیے پرعزم ہے۔
دریں اثنا، کے پی کے بے گھر افراد نے راجوری – اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کے لیے طے شدہ الیکشن میں ظفر اقبال منہاس کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔میٹنگ میں پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ترجمان ابھے بکایا، ضلع سینئر نائب صدر جموں اربن، ویبھو مٹو، شیوانی کول، شیکھا بردواج، مٹکیش یوگی، ویریندر ساتھو، بنسی لال پنڈتا، پیارے لال اور دیگر نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا