اپنی پارٹی نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

0
0

مختلف اسمبلی حلقوں کے لیے پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر اپنی پارٹی نے آج اسمبلی انتخابات کے لئے مزید پانچ پارٹی ا±میدواروں کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔موصولہ بیان کے مطابق پارٹی نے مختلف اسمبلی حلقوں کے لیے پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان نامزدگیوں کی سفارش پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر نے کی تھی اور پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے ان کی منظوری دی تھی۔نامزد امیدواروں میں 42-کوکرناگ (ایس ٹی) سے محمد وقار ایچ بھٹی، 41-ڈورو سے بشیر احمد وانی، 46- شانگس-اننت ناگ (ایسٹ) سے چودھری عبدالحمید چارا، 48- اندروال سے چوھردی عاشق حسین، ایڈووکیٹ 51-بھدرواہ سے ایڈوکیٹ وکرم راٹھور شامل ہیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا