اپنی پارٹی لیڈر ایس منجیت سنگھ نے پی ڈی سی ایل کی مذمت کی

0
0

اپنی پارٹی لیڈر ایس منجیت سنگھ نے پی ڈی سی ایل کی مذمت کیکہابڑی برہمنہ میں ضرورت سے زیادہ بل اور غیر طے شدہ بجلی کی کٹوتی کا سلسلہ جاری
لازوال ڈیسک
سانبہ//اپنی پارٹی کے صوبائی صدر، جموں، اور سابق وزیر، ایس منجیت سنگھ نے آج بجلیصارفین کو ضرورت سے زیادہ بلوں اور بڑی برہمنہ میں بجلی کی مسلسل غیر مقررہ کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کیا جس نے ضلع میں لوگوں کی معمول کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔واضح رہے اپنی پارٹی کی جانب سے وارڈ نمبر 13 میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ترقیاتی اور عام عوام کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیںمیٹنگ کے دوران لوگوں نے حکام کی جانب سے فراہم کی جانے والی ناقص بنیادی سہولتوں، سڑکوں کی خراب حالت اور ترقی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
اس موقع پرلوگوں کی حمایت کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ جموں خطہ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی سے کوئی مہلت نہ ملنے کے باوجود بجلی کی کٹوتی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جے پی ڈی سی ایل کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ میٹر والے علاقوں میں لوگوں کو 24/7 بجلی ملے گی، لیکن بجلی کی سپلائی گھنٹوں ایک ساتھ منقطع رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور دوسری طرف ان سے بجلی کے بلوں کی مد میں بھاری رقم وصول کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جے پی ڈی سی ایل کے حکام زمینی صورتحال کا جائزہ نہیں لیتے اور بجلی صارفین کو ضرورت سے زیادہ بجلی کے بل بھیجتے ہیں جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ لوگوں کو بجلی کی مناسب فراہمی نہیں مل رہی ہے، لیکن انہیں بجلی کے بھاری بل آتے ہیں۔ سنگھ نے کہاکہ جے پی ڈی سی ایل نے لوگوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کو دور کرنے کے لیے بجلی کے صارفین کے دعووں کا جواب نہیں دیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے پینے کے پانی کی فراہمی کے مسئلہ، اور ناقص بنیادی سہولیات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا