اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں محنت کش طبقے کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم: ایس منجیت سنگھ

0
52

کہاکم سے کم اجرت کے قانون کو مؤثر طریقے سے نافذ کریں گے، مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کریں گے
لازوال ڈیسک
وجئے پور؍؍اپنی پارٹی کے صوبائی صدر جموں اور سابق وزیر ایس منجیت سنگھ نے جموں و کشمیر میں اگر پارٹی حکومت بناتی ہے تو مزدور طبقے اور کسانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔سابق وزیر نے یہاں وجئے پور میں پارٹی کارکنوں کی ایک ماہانہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں پارٹی کی حکمت عملی اور اسے زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وہیںمیٹنگ کے دوران پارٹی لیڈروں نے ایس منجیت سنگھ کو لوگوں، خاص طور پر سرحدی باشندوں اور کسانوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
ان کی بات سننے پر سابق وزیر ایس منجیت سنگھ نے انہیں یقین دلایا کہ ترقی سے متعلق مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔ دوسری طرف، انہوں نے پارٹی کیڈر کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سانبہ کے کونے کونے میں اپنی سرگرمیاں تیز کریں۔اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہا کہ پارٹی محنت کش طبقے کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسی کے مطابق ان کے لیے معاشی استحکام لانے کے لیے ان کی مساوی ترقی کے لیے انھیں بااختیار بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر میں کم از کم اجرت ایکٹ کو موثر اور عملی طور پر لاگو کرکے محنت کش طبقے کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اور اس کے مطابق منظم اور غیر منظم دونوں شعبوں میں مزدوروں کی اجرت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ کے ساتھ ساتھ کسان بھی ملک اور جموں و کشمیر میں محنت کش طبقہ ہیں، اس لیے ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں غیر منظم شعبے کے مزدوروں کے لیے انصاف اور ایسے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے ان کارکنوں کو مفت طبی علاج ملنا چاہیے، اور دیگر متعلقہ فوائد جو منظم شعبے میں دستیاب ہیں،وہ بھی انہیں ملنے چاہئے۔انہوں نے وجے پور میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی ماہانہ میٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایسی پالیسیوں کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں جن سے جموں و کشمیر میں محنت کش طبقے اور کسانوں کو فائدہ پہنچے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا