اپنی پارٹی بیرہ اسمبلی حلقے پر سرجان برکاتی کو سپورٹ کرے گی: الطاف بخاری

0
0

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر، // جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے پیر کے روز بیروہ اسمبلی حلقے پر سرجان برکاتی کو حمایت دینے کا اعلان کیا۔

http://www.uniurdu.com/
بتادیں کہ سرجان برکاتی جیل میں بند ہیں انہوں نے گاندربل اور بیروہ اسمبلی حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں اور ان کی بیٹی صغریٰ برکاتی ان کے لئے انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے پیر کے روز یہاں برزلہ علاقے میں گھر گھر انتخابی مہم کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ہم نے بیروہ اسمبلی حلقے پر کوئی امید وار کھڑا نہیں کیا ہے جبکہ سرجان برکاتی اس نشست کے امید وار ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘میں وہاں کے اپنی اکائیوں، ہمدردوں اور کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سب سرجان برکاتی کی حمایت کریں’۔
واضح رہے کہ سرجان برکاتی نے پہلے شوپیاں کی زینہ پورہ نشست سے کاغذات نامزدگی جمع کئے تھے جو مسترد ہوئے تھے۔
http://Lazawal.com

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا